شوبز

ٹک ٹاک نے امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

نیویارک: معروف امریکی ماڈل کم کارڈیشین کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی نارتھ ویسٹ کے اکاؤنٹ پر بھی ٹک ٹاک کی جانب سے مبینہ طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر 15.5 ملین فالوورز اور 454 ملین سے زیادہ لائکس تھے جو اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی ماڈل کے مداحوں کی جانب سے ایسے اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بتایا کیا گیا ہے کہ اس صفحہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر سوالات کے ڈھیر لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے تاحال کم کارڈیشین اور ان کی بیٹی کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button