بین الاقوامی

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

پیرس: فرانسیسی صدر نے یہ فیصلہ یورپی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی پارٹی کی جیت کے بعد کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطبق صدر ایمانوئیل میکرون نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایوان زیریں کے انتخابات 30 جون کو ہوں گے، جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 7 جولائی کو ہوں گے۔

یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں نیشنل ریلی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی، ایگزٹ پول کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون کی جماعت نے 15 فی صد ووٹ حاصل کئے، جبکہ دائیں بازو کی جماعت کے ووٹوں کا تناسب 32 فی صد رہا۔

سوشلسٹس پارٹی نے 14 فی صد ووٹ حاصل کئے جو ایمانوئیل میکرون کی جماعت کے حاصل کردہ ووٹوں سے صرف 1 فی صد کم ہیں۔

فرانسیسی صدر نے تسلیم کیا کہ نیشنل ریلی پارٹی کو انتخابات میں تاریخی کامیابی ملی ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ فرانس سمیت یورپ بھر میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے، ہمیں آگے بڑھنے کے لیے واضح اکثریت کی ضرورت ہے۔

فرانس کے علاوہ یورپی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعتوں نے آسٹریا، جرمنی اور اٹلی میں بھی کامیابی حاصل کی ہیں۔

نیشنل ریلی پارٹی کی باگ دوڑ 28 برس کے جورڈن بارڈیلا کے پاس ہےجبکہ پارٹی کی لیڈر لاپین نے اپنے ایک بیان میں ملکی قیادت سنبھالنے کا عندیہ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button