cac غزہ میں ملبے تلے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

غزہ میں ملبے تلے خواتین اور بچوں کی 60 لاشیں برآمد

غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے بعد کیے گئے امدادی کاموں کے دوران تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مشرقی ضلع شجاعیہ میں اسرائیلی فوج ایک ہفتے کے مسلسل محاصرے اور بمباری کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

جس کے بعد اس علاقے میں فلسطین کی ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کیا جس کے دوران تباہ حال علاقے میں ملبے کے ڈھیر سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اسرائیلی فوج نے 300 سے زیادہ رہائشی عمارات اور 100 سے زیادہ کاروباری مراکز کو تباہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کے اس علاقے سے چلے جانے کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹنے والے فلسطینی اپنی عمر بھر کی کمائی اور سر چھپانے کے ٹھکانوں کو یوں تباہ دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔

ہر طرف قیامت صغریٰ کا عالم تھا۔ کوئی اپنے بیٹے کو تلاش کر رہا تھا تو کسی کو اپنے باپ کی تلاش تھی۔ کہیں بے چین ماں اپنے لاڈلوں کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑ رہی تھیں اور کہیں بچیوں کی سسکتی آوازیں تھیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button