cac اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری – Daily News Pakistan
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا  ڈیوٹی روسٹر جاری  کردیا۔

ججز روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 29 جولائی سے 2 اگست تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں 6 ججز دستیاب ہوں گے۔ جسٹس محسن اخترکیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہوگئی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتا افراد کی بازیابی کیس کی لارجر بینچ میں سربراہی کریں گے۔ آئندہ  ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن اور لارجربینچ بھی دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button