cac طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار

طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار

ویب ڈیسک  بدھ 3 جولائی 2024

افغانستان جیل میں اب بھی دو امریکی قید ہیں ، فوٹو: فائل

دوحہ: ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی رہائی کے بدلے دو امریکی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان نے دوحہ میں اقوام متحدہ اور 30 سے زائد غیرملکی خصوصی ایلچیوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتاناموبے میں ابھی افغانی قید ہیں جن کی رہائی کے لیے امریکا کے افغانستان میں خصوصی ایلچی سے بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان طالبان نے مزید بتایا کہ افغانستان کی جیل میں اس وقت 2 امریکی شہری قید ہیں اور ہم ان کو رہا کرسکتے ہیں لیکن اس کے بدلے امریکا بھی گوانتانا موبے سے افغان قیدیوں کو رہا کرے۔

امریکا کی جانب سے تاحال اس بات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ ترجمان طالبان کی قیادت میں افغان وفد اس وقت دوحہ کے دورے پر ہیں اور افغانستان میں خواتین کے مسائل سمیت اہم امور پر مذاکرات جاری ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button