سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
ویب ڈیسک منگل 2 جولائی 2024
شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل
(فوٹو: دی گارجین)
سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک تیز رفتار کار نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار سوار 68 سالہ شخص نے ٹریفک اسٹاپ پر کھڑے پیدل چلنے والوں پر اپنی تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کار غلط سمت میں چل رہی تھی اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے سے قبل ہی کار دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سیئول سٹی ہال کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے 68 سالہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی رفتار اچانک تیز ہو گئی۔
چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔