پاکستان

توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کو نوٹس جاری کر دیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی۔ ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہو سکے تھے۔

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button