پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدی کی موت، والد نے جیل انتظامیہ پرقتل کا مقدمہ کردیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدی کی پراسرار حالات میں موت کے بعد قیدی کے والد نے جیل انتظامیہ پر قتل کا مقدمہ کردیا۔
قتل کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید 22 سالہ شاہ ویز بھٹی کے والد شاہد بھٹی نے بیٹے کی موت پر تھانہ صدر بیرونی میں جیل انتظامیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صادق آباد تھانے میں قتل کے الزام میں گرفتار میرے بیٹے کو 10 جون کو جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ جولائی 8 کو بیٹے کی ضمانت بعد از گرفتاری ہوگئی تاہم کچھ روز قبل بیٹے کا صائم نامی قیدی سے جھگڑا ہو جس پرجیل انتظامیہ نے بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

والد نے مزید کہا کہ 8 جولائی کو مجھے فون پر بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی پہنچا تو بیٹے کی لاش موجود تھی۔ مجھے یقین ہے کہ جیل انتظامیہ نے مخالفین کے ساتھ مل کر میرے بیٹے شاہ ویز کو قتل کیا ہے۔میں 4 جولائی کو بیٹے سے ملنے گیا تو اجازت نہیں دی گئی تاہم میرے شور مچانے پر بیٹے سے ملاقات کروائی گئی۔ بیٹے نے بتایا کہ انتظامیہ نے اسے قصوری چکی میں بند کر رکھا ہے اور اسے جان کا خطرہ ہے۔ جیل انتظامیہ پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس نے قتل کے جرم میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب جیل میں قیدی کی پراسرار موت پر مقتول کا پوسٹمارٹم کرکے جوڈیشل انکوائری بھی شروع کردی گی ہے۔

شیئرٹویٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button