cac آئی ایس آئی کوفون ٹیپ کرنے کی اجازت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج – Daily News Pakistan
پاکستان

آئی ایس آئی کوفون ٹیپ کرنے کی اجازت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

آئی ایس آئی کوفون ٹیپ کرنے کی اجازت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
ویب ڈیسک 35 منٹ پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

پاکستان کا آئین شہریوں کوآزادی اظہار دیتا ہے، درخواست گزار:فوٹو:فائل
حکومت کی جانب سے آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کا اختیار دینے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں شہری فہد شبیر کی جانب سے دائردرخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں آئی ایس آئی کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔ پاکستان کا آئین شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے مطابق بھی لوگوں کے فون ٹیپ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت حکومت کا آئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ  نوٹیفکیشن کی کارروائی معطل کرے۔ حکومت کو ہدایت جاری کی جائے کہ پی ٹی اے ایکٹ کے سیکشن 56 کے رولز بنائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button