پاکستان
بجلی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافے کا معاملہ، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ سے 7 روپے 12 پیسے اضافے کے معاملے کی سماعت مکمل ہوگئی۔
سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔