پاکستان

سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کا نام پی ایس لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرلی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالف کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔

 

درخواست گزار کا موقف تھا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے لیکن ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں اور وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button