ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی، جے ڈی وینس نائب صدرارتی امیدوار نامزد
ملواکی: ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے دائیں بازو کے سینیٹر جیمز ڈیوڈ وینس کو اپنا نائب صدر کا امیدوار نامزد کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان پیر کو امریکی شہر ملواکی میں منعقد ہونے والی ریپنلیکن پارٹی کے کنوینشن کے پہلے روز کیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ’تفصیلی سوچ بچار اور متعدد دیگر باصلاحیت افراد کو دیکھنے کے بعد، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر کے عہدے کے لیے سب سے موزوں شخص اوہائیو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جے ڈی وینس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ’بطور نائب صدر جے ڈی ہمارے آئین کے لیے لڑائی جاری رکھیں گے، ہمارے فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہر وہ چیز کریں جو امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے میری مدد کی غرض سے وہ کر سکتے ہیں۔
شیئرٹویٹ