پاکستان

پشاور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کردیا

پشاور ہائیکورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کردیا
منگل 16 جولائی 2024

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

فوٹو فائل
پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے اسے ہائیکورٹ ججز کی حق تلفی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریٹائرڈ ججز کی بطور ایڈہاک تعیناتی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججز تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہائیکورٹ ججز کی حق تلفی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکریٹری عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ  آئین آرٹیکل 182 کے تحت ایڈہاک ججز اس وقت تعینات ہوسکتے ہیں جب بہت زیادہ ضرورت ہو، اس وقت ایسی کوئی ضرورت نہیں کہ ریٹائرڈ ججز کو دوبارہ تعینات کیا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان آئین و قانون کے مطابق ہائیکورٹ کے سینئر ججز یا سینئر وکلاء کو سپریم کورٹ ججز تعینات کریں، عدالتی بحران ملک کو تباہی کی طرف لے جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button