پاکستان

کے ٹو پہاڑ پر پھنسے غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے آرمی کا ریسکیو آپریشن

اسلام آباد: پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیماؤں کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں ڈچ ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کو مدد فراہم کی گئی۔

پاک آرمی کے مطابق کوہ پیماؤں کو مہم جوئی کے دوران صحت کی خرابی کے باعث ریسکیو کیا گیا، کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت ریسکیو کر کے ان کی جان بچائی۔

کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی خرابی کے باعث کے ٹو سر کرنے کے دوران ہماری طبیعت ناساز ہوگئی تھی، پاک فوج کے اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے طبی امداد ملی، بروقت کارروائی پر فوج کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں پاک فوج کے رضاکاروں نے ہمالیہ کی چوٹی پر پھنسے فرانسیسی کوہ پیما کی بھی جان بچائی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button