بین الاقوامی

امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کو خطاب کا موقع دینا قابل مذمت ہے، ایران

ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی کانگریس سے خطاب کی مذمت کردی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ نے امریکا اور اس کے قانون ساز ادارے کانگریس نے  ایسے شخص کا استقبال کیا جس کی غزہ میں چھیڑی جنگ کو 10 ماہ ہو رہے ہیں۔ فلسطینی بچے تل ابیب کے اس قصاب کی طرف سے ہر روز ذبح کیے جارہے ہیں اور امریکا اپنی کانگریس سمیت اس کے لیے چشم براہ ہو کر اس کی تعریف  کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں؛ اسرائیل آپ کا وفادار اور ثابت قدم ساتھی رہے گا، نیتن یاہو

 

ترجمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جرائم پیشہ اور اسرائیلی رجیم کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حامی 9 ماہ سے زیادہ عرصے پر محیط نسل کشی کے باوجود تالیاں بجا رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم کو  گلے لگا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کے دوران مسلم خاتون رکن کا احتجاج

 

ایران کی طرف سے یہ بیان کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اسرائیلی وزیراعظم  کے خطاب میں ایران کے خلاف ایک اتحاد کی تشکیل کے مطالبے پر سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button