بین الاقوامی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پرحملہ، ایک اہلکار ہلاک ،میجر سمیت 4 زخمی
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پرحملے میں ایک اہلکار ہلاک اور میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فورسز پر حملہ کیا گیا۔ حملہ پٹرولنگ کے دوران کیا گیا۔ نامعلوم افراد کے حملے میں بھارتی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ میجر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی فورسز کے دعویٰ کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا۔ بھارتی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔