پاکستان

ٹیکس ریفنڈ کیس؛ عدالت نےایف آئی اے کو ایف بی آرافسران کیخلاف انکوائری سے روک دیا

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس ریفنڈ کیس میں ایف آئی اے کو ایف بی آر افسران کے خلاف انکوائری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے سے اس کیس میں 13 اگست کو  تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر افسران پر ٹیکس ریفنڈز کیس میں پیسے لینے کا الزام ہے۔ ٹیکس ریفنڈ میں حصہ نہ ملنے پر ایف بی آر افسران کی آپس میں  ہونے والی لڑائی کا معاملہ چیرمین ایف بی س تک پہنچنے پر ایف بی ار نے 30 مئی 2024کو  4 افسران کو او ایس ڈی کر دیا تھا اور معاملے کی انٹرنل انکوائری بھی شروع کردی تھی لیکن اس بارے کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button