پاکستان

اسلام آباد؛ ہاتھ پاؤں بندھی ملنے والی خاتون غیر ملکی ثابت ہوئی نہ زیادتی کا ثبوت ملا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سے ملنے والی ہاتھ پاؤں بندھی خاتون سے زیادتی ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ غیر ملکی ثابت ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے ہاتھ پاؤں بندھی خاتون کے ملنے کے معاملے میں ابتدائی میڈیکل کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہیں ہو سکی جب کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ مبینہ زیادتی واقعہ، خاتون کے غیر ملکی ہونے کے ثبوت نہیں ملے، پولیس

خاتون کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھجوا دیے گئے ہیں۔ خاتون کو کس نے باندھ کر پھینکا، پولیس اس حوالے سے تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے گرفتار ملزم تمیز الدین کا فیملی کے ساتھ جائیداد کا تنازع بھی چل رہا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ تمیز الدین کے مخالفین نے خاتون کو لانچ کیا ہو، لہٰذا پولیس تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button