بین الاقوامی
ایران کا اربعین کے موقع خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان
تہران: ایران نے اربعین کے موقع پر 19 سے 23 اگست کے دوران تہران اور عراق کے مقدس شہر نجف کے درمیان خصوصی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع اربعین کے موقع پر ایران کا زائرین کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔
تسنیم نیوز کے مطابق ایران اور عراق نے اربعین زائرین کے لیے ویزا کی پابندیوں کو ہٹانے، زائرین کے لیے خدمات اور سہولیات بڑھانے اور سرحدی حفاظت کو بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس کا اختتام 25 اگست کو کربلا میں ایک بڑے اجتماع میں ہوگا۔