پاکستان

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کوئٹہ:  بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خاران کی رہائشی دو سالہ بچی میں پو لیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے 8 ماہ میں رپورٹ ہونے والا یہ 12 واں کیس ہے، جبکہ رواں سال اب تک پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ حالیہ پولیو کیسز کے پیشِ نظر 9 تا 15 ستمبر ملک بھر کے مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

نیشنل ا ای  او سی نے والدین سے گزارش کی ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button