بین الاقوامی

اسرائیل کا لبنان میں ایک کار پر ڈرون حملہ؛ الفتح کے رہنما جاں بحق

بیروت: اسرائیل نے لبنان کے جنوبی حصے میں ایک ڈرون حملے میں فلسطینی اتھارٹی کی حکمراں جماعت الفتح کے رہنما کی کار کو نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے جنوبی علاقے کے شہر سیدون میں اسرائیل نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ جس میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں موجود ایک فلسطینی شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کی شناخت خلیل مکدہ کے نام سے ہوئی جو فلسطین اتھارٹی کی حکمران جماعت الفتح کے سینیئر رہنما تھے۔ وہ الفتح کے مسلح ونگ کے کمانڈر کے بھائی بھی تھے۔

حکام نے میڈیا کو یہ بتایا کہ واقعہ لبنان میں فلسطینیوں کی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک پیش آیا۔ خلیل مکدہ اپنی گاڑی میں اکیلے سوار تھے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیل نے لبنان میں صرف حزب اللہ یا حماس کے رہنماؤں اور کمانڈرز کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا تھا تاہم پہلی بار الفتح کے کسی رہنما یا ممبر کو نشانہ بنایا ہے۔

تاحال فلسطین اتھارٹی کی جانگ سے اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button