حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، حسن نصراللہ
بیروت: لبنانی گروپ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اتوار کو تل ابیب کے قریب ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔
اتوار کو ٹی وی پر خطاب میں اسرائیلی پر کیے گئے حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب حزب اللہ نے بیکا کے علاقے سے اسرائیل کو ڈرون بھیجے ہیں۔
حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ کے تمام ڈرون کامیابی سے لانچ کیے گئے اور اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔
حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ دشمن نے جنوبی دحیہ پر حملہ کر کے فواد شکر اور متعدد شہریوں کو شہید کر دیا تھا جو کشیدگی کو بڑھانے کا بنیادی سبب تھا اور آج یوم اربعین پر ہم نے صیہونی حکومت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا، اسے آپریشن یوم اربعین کا نام دیا گیا۔
قبل ازیں حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا پہلا مرحلہ “مکمل” کر لیا ہے۔