پاکستان

پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے

کراچی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کی قومی پرچم بردار کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز  نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے پاکستان ٹریول مارٹ کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا ٹریول اینڈ ہاسپیٹلٹی ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے۔

دونوں اداروں کے درمیان اس تعاون کا بنیادی مقصد پاکستان کو ایک اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینا اور آئندہ پاکستان ٹریول مارٹ کے  ایونٹ میں شرکت کرنے والے وفود کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے تجربات کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور پی ٹی ایم کے سی ای او محمد علی ہمدانی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

تقریب میں سیاحت کی صنعت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں جن میں پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی رانا آفتاب، ہاشو گروپ کے مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشنز کے نائب صدر علی ابراہیم، لتھوانیا کے اعزازی قونصل جنرل مسعود خان شامل تھے۔

پاکستان ٹریول مارٹ کے لانچ پارٹنر کے طور پر جو کہ 31 جنوری سے 2 فروری 2025 تک منعقد ہونے والی ایکسپو ہے پی آئی اے  مندوبین کو خصوصی سہولیات فراہم کرے گا ایکسپو میں شرکت کرنے والوں کے لیے ایک ہموار سفری تجربے کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈوں پر مخصوص چیک ان کاؤنٹرز قائم کرے گی۔

پی آئی اے پاکستان کے اندر سفر کی سہولت کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گا جس سے سیاحوں کے لیے ملک کے متنوع پرکشش مقامات کی سیر کرنا آسان ہو گا پی آئی اے اور پی ٹی ایم کے درمیان شراکت داری پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اپنی طاقتوں کو یکجا کرکے دونوں تنظیموں کا مقصد بین الاقوامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنا اور ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے، دلکش مناظر اور روائتی گرم جوشی سے مہمان نوازی کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button