cac اسرائیل نے انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

اسرائیل نے انسداد پولیو ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

غزہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے بعد عالمی اداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں پولیو مہم شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق عالمی اداروں کی توجہ کے باعث غزہ میں انسداد پولیو کی ٹیمیں ترتیب دیدی گئیں جو غزہ میں مختلف علاقوں میں پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تھیں۔

عالمی ادارۂ صحت نے بتایا کہ خان یونس میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا لیکن کئی علاقوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فلسطین کے محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انسدادِ پولیو ٹیموں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی ٹیموں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

ترجمان وزارتِ صحت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکام پر پولیو ٹیموں کے محفوظ داخلے کو یقینی بنانے پر زور دیا جائے۔

یاد رہے کہ غزہ میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے جس پر 2 لاکھ سے قریب بچوں کو ویکسین پلانے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button