پاکستان

ن لیگی وفد کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات

اسلام آباد: ن لیگی وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں آئینی ترمیم پر بات چیت کی گئی۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں خورشید شاہ اور نوید قمر بھی موجود تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ خورشید شاہ اور نوید قمر نے بلاول بھٹو کو اسپیکر آفس میں ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔ ملاقات میں اسمبلی میں پیش ہونے والے بل پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کون سے آئینی ترمیم لا رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button