پاکستان

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144اورموبائل جیمر لگانے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ اور موبائل جیمر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے ٹیسٹ ( ایم ڈی کیٹ ) کے انعقاد کو شفاف بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔

پولیس میڈیکل کالجز جامعات کےداخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کرےگی  جبکہ امتحانی مراکز  کےاطراف اور اندر غیرمتعلقہ افراد کےداخلے  اور  ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون،الیکٹرانک ڈیوائس لانےپرپابندی ہوگی۔

سندھ بھرمیں 6 مقامات پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ22 ستمبر کو شیڈول ہیں، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں امتحانی مرکزہوگا۔

لیاقت یونیورسٹی جامشورو اور بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ میں بھی  ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ، سکھر میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button