بین الاقوامی

بھارت؛ سیلفی لینے کی کوشش میں 3 مسلم نوجوان دریا میں ڈوب گئے ویب ڈیسک پير 24 جون 2024

بھارت؛ سیلفی لینے کی کوشش میں 3 مسلم نوجوان دریا میں ڈوب گئے
ویب ڈیسک  پير 24 جون 2024

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

بھارت میں سیلفی لینے کی کوشش میں 2 مسلم نوجوان دریا میں گر کر جاں بحق،
نئی دہلی: بھارت کے دریا گنگا جمنا پر کشتی میں سفر کرنے والے 3 نوجوان توحید، شان اور فہد سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دریا میں گر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں نوجوانوں میں سے صرف 19 سالہ فہد کو زندہ بچایا جا سکا جب کہ 17 سالہ توحید اور 18 سالہ شان کی لاشوں کو غوطہ خوروں نے دریا سے نکالا۔

دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کے والدین کا کہنا ہے کہ دریا پر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے اور تاحال ہمارے پیاروں کی لاشیں بھی نہیں دی گئیں۔

عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ اگر غوطہ خور بروقت پہنچتے تو دیگر 2 نوجوانوں کو بھی بچایا جا سکتا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ہی لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button