پاکستان

پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
آصف محمود ایک گھنٹہ پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی پلاسٹک بیگز کے خلاف کارروائیاں صوبے بھر میں زور پکڑ رہی ہیں۔ خصوصی اسکواڈز نے15597 معائنے کرنے کے دوران 7987 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جو کہ مقررہ 75 مائیکرون سے کم تھے ۔

ترجمان کے مطابق نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران محکمہ تحفظ ماحولیات کی خصوصی ٹیموں نے 15597 چھاپے مارے جن میں سے1798 کارروائیاں صوبائی دارالحکومت لاہور میں کی گئیں جہاں سے 1002 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی خصوصی ٹیموں نے فیصل آباد میں 295 معائنے کیے اور 733 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ شیخوپورہ میں 459 معائنے اور 570 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ راولپنڈی میں 1007 معائنے اور 897 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ خانیوال میں 358 معائنے اور 372 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔ سیالکوٹ میں 153 معائنے اور 369 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے جب کہ ملتان میں 173 معائنے اور 309 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

اسی طرح منڈی بہا الدین میں 161 معائنے اور 262 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ گجرات میں 305 معائنے اور 276 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، گوجرانوالہ میں 218 معائنے اور 221 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ننکانہ صاحب میں 1101 معائنے اور 213 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، راجن پور میں 181 معائنے اور 171 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ڈی جی خان میں 161 معائنے اور 171 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، چکوال میں 307 معائنے اور 163 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق نارووال میں 58 معائنے اور 132 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، حافظ آباد میں 685 معائنے اور 119 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، اوکاڑہ میں 71 معائنے اور 137 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، مظفر گڑھ میں 148 معائنے اور 117 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بہاولپور میں 162 معائنے اور 119 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، خوشاب میں 277 معائنے اور 87 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، رحیم یار خان میں 233 معائنے اور 97 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، وہاڑی میں 210 معائنے اور 117 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، لیہ میں 653 معائنے اور 87 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور لودھراں میں 135 معائنے اور 94 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے۔

کارروائیوں کے دوران جہلم میں 158 معائنے اور 80 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، پاکپتن میں 360 معائنے اور 62 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، قصور میں 237 معائنے اور 56 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، چنیوٹ میں 120 معائنے اور 59 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7103 معائنے اور 51 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، سرگودھا میں 14 معائنے اور 66 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، میانوالی میں 102 معائنے اور 36 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بہاولنگر میں 76 معائنے اور 22 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، بھکر میں 112 معائنے اور 14 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے، مری میں 103 معائنے اور 21 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے اور ساہیوال میں 2150 معائنے اور 301 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔

سیکرٹری ماحولیات پنجاب راجا جہانگیر کا کہنا ہے کہ یہ مہم عوام کے بہتر اور محفوظ ماحول کے لیے ہے اور ان تمام کارروائیوں کو قانون سازی کے اقدامات کی حمایت حاصل ہے، جس میں اسٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ پنجاب پلاسٹک فری پروگرام کے نفاذ میں کسی قسم کی خامیاں یا خلا نہ رہے۔ انہوں نے کہا حکومت مکمل طور پر پُرعزم ہے کہ وہ 75 مائیکرون سے کم موٹائی والے سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر پابندی یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button