پاکستان

خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والے پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور
ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جون 2024

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید اردو خبریںجوائن واٹس ایپ چینل

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد نے خاورمانیکا کو تھپڑ مارنے والے وکیل فتح اللہ برکی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں خاورمانیکا پر تشدد کیس میں گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے دلائل دیے کہ ملزم پر دفعہ 324 اور دہشتگردی دفعات لگادی گئیں حالانکہ کوئی شواہد نہیں، واقعے کی ویڈیو دیکھ لیں کچھ ثابت نہیں ہوتا، جیسے گالی پر کوئی سیکشن نہیں بنتا ویسے تھپڑ پر بھی کوئی سیکشن نہیں بنتا، ایک تھپڑ مارنے پر 8 دن سے بندہ جیل میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاور مانیکا پر پی ٹی آئی کے وکلاء کا حملہ، تھپڑ مارے

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض گرفتار پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button