بین الاقوامی
غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک
جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا میجر مارا گیا۔
اسرائیلی میڈیا ہارٹز کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ 25 سالہ میجر جلاہ ابراہیم کا تعلق شمالی اسرائیل کے دروز گاؤں سے تھا۔
وہ 601 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا کمپنی کمانڈر تھا۔ ابراہیم کے خاندان کے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج میں افسر ہیں۔
حالیہ جنگ کے دوران ابراہیم نے اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے کان 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف انہیں سبق سکھانے کے لیے غزہ نہیں گئے بلکہ ہم وہاں حماس کا صفایا کردیں گے۔