دلچسپ و عجیب
مسلسل چھ دہائیوں سے خون عطیہ کرنے والی خاتون
البرٹا: کینیڈا کی 80 سالہ خاتون نے تقریباً چھ دہائیوں تک مسلسل خون دے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جوزفائن مشالک نے 1965 میں 22 سال کی عمر سے خون عطیہ کرنا شروع کیا۔ 58 برس کے اس دورانیے میں اب تک وہ کل 203 خون کے یونٹ (ایک یونٹ اندازاً آدھا لیٹر کے برابر ہوتا ہے) عطیہ کر چکی ہیں۔
جوزفائن مشالک کا کہنا تھا کہ ان کی بہن نے ان کو خون عطیہ کرنے کے متعلق بتایا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی ان کے ساتھ خون دیں گے اور وہیں سے یہ سلسلہ شروع ہوا۔
جوزفائن نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ ان کے عطیے سے لوگوں کی مدد کی جا رہی ہے۔