پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی: سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام خان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے، قران پاک میں تحریف کی اجازت دے کر اسے جائز قرار دیا ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دے دی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت، کے پی اسمبلی میں قرارداد منظور

دریں اثنا ایوان نے اسمعٰیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی سے متعلق قرارداد اسمبلی میں پیش کی گئی۔

یہ قرارداد جے یو آئی کی رکن ریحانہ اسماعیل نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button