پاکستان

خلیجی ممالک کیلئے لیبر ویزے کے ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ایکسائز ڈیوٹی عائد

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے مسافروں کے ایئر ٹکٹ پر پانچ ہزار روپے فکس فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جابن سےجاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا  کہ فیڈرل ایکسائز ایکٹ2005 کے پہلے شیڈول کے ٹیبل ٹوکے سیریل نمبر 3 کی شق (بی) کی ذیلی شق (i) کے تحت لیبر ویزے پر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مسافروں سے ایئر ٹکٹ پر 5 ہزار روپے فکس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ ان مزدوروں کے پاسپورٹ پر لیبر ویزہ پرنٹ ہونا چاہیے اور پروٹیکٹر آف امگرینٹس (بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ) کی تصدیق بھی ہونی چاہیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان پاکستانیوں کو لیبر ویزے پر پاکستان سے خلیج تعاون کونسل(گلف ممالک) تک بین الاقوامی سفر پر جانے کے لیے ایئر ٹکٹ پر فکس بنیادوں پر 5 ہزار روپے فی ٹکٹ کے حساب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button