پاکستان

دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

اسلام آباد: دفترخارجہ میں مرمتی کام کے دوران متعدد کمروں میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں آغا شاہی بلاک کے  استقبالیہ اور اطراف کے کمروں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ اس کمرے میں لگی جہاں مرمت کا کام جاری تھا۔

مزید بتایا گیا کہ آگ پر مزید پھیلاؤ سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا اور آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔

بعد ازاں دفترخارجہ نے بیان میں بتایا کہ آج وزارت خارجہ کی عمارت میں نصب وولٹیج پینل میں برقی شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں بروقت پہنچ گئیں، عملے، املاک یا احاطے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے اور وزارت کی تکنیکی ٹیمیں بجلی کی فراہمی کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button