پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ”شاباش ارشد“، جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

وزیراعلی پنجاب نے ارشد ندیم کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنے گا، ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا ساتھ ہی اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے۔

اسی سے متعلق : گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : علی ظفر کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کی نقد رقم بطورِ انعام دینے کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button