بین الاقوامی

سویڈن میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسٹاک ہوم: سویڈن میں وبائی مرض منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

سویڈن حکما نے وبائی مرض ایم پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی ہے، اور متاثرہ مریض کے سماجی رابطوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں پھیلنے والی وبا کے بعد دو سال میں دوسری بار ایم پوکس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی حالت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کانگو، رواں سال منکی پاکس 548 زندگیاں نگل گیا

سویڈن کے وزیر صحت اور سماجی امور جیکب فورسمیڈ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں طبی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سویڈن میں ہمارے پاس منکی پاکس کی ایک سنگین قسم کا کیس ہے، جسے کلیڈ آئی کہا جاتا ہے۔

وزیر کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس وبائی مرض کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button