پاکستان

ڈی آئی خان؛ لکی مروت میں تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید

لکی مروت: لکی مروت کے تھانہ برگئی پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، ایک سپاہی شہید، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت کے دور افتادہ  علاقے میں واقع تھانہ برگئی پر نامعلوم  دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ دہشت گردوں  سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button