پاکستان

چوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور سمیں بلاک کرنے پر غور

حیدرآباد: ضلعی انتظامیہ نے  بچوں کو پولیو پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور موبائل سمیں بلاک کرنے پر غور شروع کردیا۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد ذین العابدین میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  پولیو پلانے سے انکاری والدین کے شناختی کارڈ اور موبائل سمیں بلاک کرنے پر غور کیا جارہا  ہے۔

ڈی سی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ انکاری والدین کے باعث پولیو وائرس نے حیدرآباد کو مستقل ٹھکانہ بنالیا ہے،  انسداد پولیو مہم کے دوران سختی کرنے پر انکاری والدین بچوں کو رشتہ داروں کے گھر منتقل کردیتے ہیں۔

حیدرآباد میں کمسن بچی میں پولیو کی تصدیق کے  حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیاقت کالونی کے علاقے میں 29ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غذائی قلت کے باعث پولیو وائرس نے بچی کی ٹانگیں ضرور متاثر کی ہیں لیکن مکمل مفلوج نہیں ہوئی،  قوی امکان ہے کہ غذائی قلت دور کرکے بچی کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ  بچی نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پی رکھے تھے اس لیے وائرس زیادہ اثر انداز نہیں ہوا۔

ذین العابدین میمن نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے بچوں میں کوئی بیماری نہیں آتی  بلکہ پولیو ویکسین پلا کر بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button