cac سعودی عرب کی اسرائیل کے انتہا پسند و اشتعال انگیز بیانات کی مذمت – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

سعودی عرب کی اسرائیل کے انتہا پسند و اشتعال انگیز بیانات کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابینہ نے اسرائیل کے انتہا پسند اور اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کیلئے دبائو ڈالے۔

سعودی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو غزہ میں بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button