اردن انتخابات میں مذہبی تنظیموں کی کامیابی؛ نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان
اومان: اردن کے انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت اخوان المسلمون اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے نظریاتی اتحادیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کے بعد وزیراعظم بشیر خصاونہ اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اردن کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام پسند اپوزیشن جماعتوں نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے وزیراعظم بشیر خصاونہ اور ان کی کابینہ کا استعفیٰ قبول کرلیا تاہم انھیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے جعفر حسان کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔
امریکا سے تعلیم حاصل کرنے والے جعفر حسان اس وقت اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے دفتر کے سربراہ اور سابق وزیر منصوبہ بندی بھی رہے ہیں، مستعفی وزیراعظم بشیر خصاونہ کی جگہ لے لیں گے۔
جعفر حسان کی نئی کابینہ کو معیشت پر غزہ جنگ کے اثرات کو کم کرنے، سرمایہ کاری پر پابندی اور سیاحت میں تیزی سے کمی کا سامنا کرنا جیسے بڑے مسائل کا سامنا ہوگا۔
یاد رہے کہ سیاسی بحران کے شمار اردن میں 138 رکنی پارلیمان ہے جس میں اب اکثریت اسلامی تنظیموں کو حاصل ہوگئی۔