پاکستان

بادشاہ چارلس سوم کی وزیراعظم شہباز شریف کو دولتِ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے وزیرِ اعظم کو اکتوبر میں سموئہ میں ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع کو تاریخی قرار دیا کیونکہ یہ شاہ چارلس کی بادشاہت کے بعد پہلا دولتِ مشترکہ اجلاس ہوگا جس کی صدارت وہ خود کریں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی دولت مشترکہ کے ساتھ مضبوط وابستگی کا اعادہ کیا اور اجلاس کے اہم موضوعات جیسے پائیدار ترقی، جمہوریت کے استحکام اور نوجوانوں کی ترقی پر زور دیا۔

بادشاہ چارلس کی ماحولیاتی امور میں دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔

وزیرِ اعظم نے بادشاہ کی صحت کے بارے میں خیریت دریافت کی اور شہزادی ویلز کی شفایابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ بادشاہ چارلس اور ملکہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button