پاکستان

ایس سی او کانفرنس؛ اسلام آباد میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس کے لیے وفاقی دارالحکومت  میں پاک فوج کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او کانفرنس کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج کو طلب کرنے کی منظوری  دے دی گئی۔

وزیراعظم  کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری  کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے سپرد ہو گی۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایسی سی او ) کانفرنس 15 اور 16 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز پہلے ہی تعینات ہے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button