cac بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم – Daily News Pakistan
پاکستان

بلاول بھٹو کا وزیراعظم کی جانب سے اے پی سی بلانے کا خیر مقدم

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے سات اکتوبر کو فلسطین کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں قابض افواج کے سفاکانہ قتل عام کے ایک سال بعد جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیل چکا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین کے مسئلے پر وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ غزہ میں سفاکانہ قتل عام سے شروع ہونے والی جنگ کا پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ ہے،  پوری قوم کو سامراجی صیہونی ایجنڈے کے خلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button