cac بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

بیٹی کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی جھوٹی کال پر ماں شدت غم سے ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں مالتی ورما نامی خاتون کو ایک کال موصول ہوئی جس میں انھیں بتایا گیا تھا کہ فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ان کی بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کال کرنے والے نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے بیٹی کی رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے مانگے اور واٹس ایپ پر اپنا اکاؤنٹ نمبر بھی بھیجا تھا۔

فون کال کرنے والے نے دھمکی دی کہ اگر آدھے گھنٹے میں رقم نہیں بھیجی تو وہ ان کی بیٹی کی نازیبا ویڈیو وائرل کردے گا جو فحاشی کے اڈے پر چھاپے کے دوران ملی تھی۔

جس پر خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ڈاکٹرز نے موت کی وجہ شدت غم اور صدمے کے باعث پڑنے والا دل کا دورہ بتایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم کوئی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

دوسری جانب خاتون کے بیٹے نے اپنی بہن سے فون پر بات کی جس نے بتایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہے اور اپنے آفس میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button