ایم این اےسہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،اسپیکر کا کارروائی کیلیےالیکشن کمیشن کو خط
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے سہیل سلطان کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کو سوات این اے 4 سے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔
ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا، سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبر پختون خوا کام کرتے رہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم ملازمت ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑ سکتا۔
درخواست گزار نےاسپیکر سے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنس پر فوری کارروائی کر کے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر نے قانونی کارروائی کے بعد سہیل سلطان کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔
خیال رہے کہ ایم این اے سہیل سلطان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے