cac لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک؛ 19 زخمی – Daily News Pakistan
بین الاقوامی

لبنان میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک؛ 19 زخمی

 

لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں میجر ڈین ماوری، آفیسر اومری لوتان، وارنٹ آفیسر ایڈان، سی پی ٹی ایلون صفرائی اور ماسٹر سارجنٹ ٹام سیگل شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی لبنان کے ایک گاؤں میں ایک عمارت میں داخل ہوئے جس حزب اللہ  طرف سے داغے گئے راکٹ نے نشانہ بنایا، جب فوجی رسد کی فراہمی قبول کر رہے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی کے لیے ’میٹنگ پوائنٹ‘ پر حزب اللہ نے راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا جن میں سے ایک اُس عمارت پر لگا جہاں فوجی کھڑے تھے۔

یہ راکٹس فوجیوں کو ساز و سامان فراہم کرنے والے لاجسٹک قافلے کے ارکان کو بھی لگے۔ مجموعی طور پر 19 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button