کھیل و کھلاڑی

لیجنڈز لیگ؛ آفریدی نے ٹرافی ’’افغان بھائیوں‘‘ کے نام کردی

لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی افغانستان کے لوگوں کے نام کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے شاہد آفریدی اور ٹیم نے ٹرافی کو افغانستان کے لوگوں کے نام کردیا۔

اس موقع پر سابق کرکٹر اصغر افغان نے کپتان شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جشن منائیں گے۔

مزید پڑھیں: داماد اور سسر نے ایک ساتھ دو الگ لیگز میں ٹائٹل جیت لیے

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی جانب سے ٹرافی افغان بھائیوں کے نام کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button