بین الاقوامی

بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین پر3 میزائل فائر کردئیے

نئی دہلی: بھارتی فوج نے بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بھارتی فوج نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزائلوں کو “غلط فائر” کر دیا جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ  جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی فوج کی  نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ برس بھارت کی طرف سے غلطی سے فائر کیا گیا ایک براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا جس پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ تاہم پاکستان نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے تحقیقات اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button