بین الاقوامی

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔

حکام کے  مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button