شوبز

کراچی بھگدڑ میں اموات پر صبا قمر اور عائشہ عمر کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستانی شوبز کی معروف فنکاراؤں صبا قمر اور عائشہ عمر نے کراچی میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ میں متعدد اموات پر افسوس کااظہار کیا ہے۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ یہ واقعہ دل دھلادینے والا ہے، اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحم فرمائے اور مرنے والے افراد کو سکون عطا فرمائے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اے اللہ ہمیں لوگوں کی درست طریقے سے مدد کرنے کی سمجھ عطا فرما، انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہماری گورنمنٹ اور لیڈروں کو اچھے اور بہتر انتظام کا طریقہ سکھائے تاکہ لوگوں کی زندگیاں آسان ہوں۔

اداکارہ صبا قمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ کراچی سے آنے والی خبر دل کو کپکپادینے والی ہے، راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ سے 11 افراد نے جان کھودی، اللہ سب پر رحم فرمائے۔

یاد رہے کہ افسوس ناک واقعے میں میں اب تک 12 افراد کمی اموات ہوچکی ہیں جب کہ 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button